انٹر نیٹ پرماڈل کم کاردیشن سب سے زیادہ دیکھی جانے والی شخصیت

گلوکارہ ریحانہ،،سیلینا گومز،،نکی مناج اور ٹیلر سوئفٹ ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

کم کاردیشن کے ٹی وی رائیلٹی شو کیپنگ اپ ود دی کاردیشن کو نیٹ پر سب سے زیادہ دیکھا گیا۔ فوٹو : فائل

انٹر نیٹ پر 2012 میں ہالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل کم کاردیشن سب سے زیادہ دیکھی جانے والی شخصیت بن گئیں۔


صدر براک اوباما ٹاپ ٹین میں بھی جگہ نہ بنا سکے۔کم کاردیشن کے ٹی وی رائیلٹی شو کیپنگ اپ ود دی کاردیشن کو نیٹ پر سب سے زیادہ دیکھا گیا۔32 سالہ کم کاردیشن 2007 میں نیٹ پرجاری ہونے والی ایک ٹیپ سے مقبول ہوئیں تاہم بعد میں انھیں کپڑوں،کاسمیٹکس اور ڈائٹ پروڈکٹس کے اشتہارات نے مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔رواں سال کے اعدادو شمار کے مطابق اداکارہ نے پاپ اسٹار جسٹن بائبر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔گذشتہ سال نیٹ پر جسٹن بائبر کو سب سے زیادہ دیکھا گیا تھا۔ گلوکارہ ریحانہ،،سیلینا گومز،،نکی مناج اور ٹیلر سوئفٹ ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
Load Next Story