شام میں امریکی و روسی بمباری سے17 بچوں سمیت 77 افراد ہلاک
بمباری صوبہ حلب کے قصبوں التخار اور اتاریب میں کی گئی، درجنوں افراد زخمی، متعدد کی حالت نازک
BAHAWALPUR:
شام میں امریکی اتحادی فوج اور روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے 17 بچوں سمیت 77 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اتحادی فورسز نے شام کے صوبے حلب کے قصبے التخار میں بمباری کی، بمباری داعش کے ٹھکانے پر کی جانی تھی تاہم اس کا نشانہ حملے سے بچنے کی خاطر بھاگنے والے شہری بن گئے جس میں 11 بچوں سمیت 56 شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جن میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شام میں فضائی حملوں میں 8 بچوں سمیت 25 شہری ہلاک
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ حلب ہی کے قصبے اتاریب میں روسی جنگی طیاروں نے بمباری کی جس میں 6 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوئے۔ اس کے علاوہ امریکی حمایت یافتہ باغیوں کے گروپ نے منبج قصبے میں داعش کے ہیڈ کوارٹرز پر قبضہ کر لیا۔