مودی سرکار کے مظالم سے تنگ دلت برادری نے بھارت سے آزادی کا مطالبہ کردیا
ریاست گجرات میں دو دن پہلے دلتوں پرانتہا پسند ہندوؤں نے وحشیانہ تشدد کیا تو ریاست بھرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے۔
بھارت میں مقیم اقلیتوں کے صبرکا پیمانہ لبریزہوگیا اور مودی سرکار کے مظالم سے تنگ آئی دلت برادری نے بھی بھارت سے آزادی کا مطالبہ کردیا۔
کشمیریوں کے بعد بھارت میں دلت کمیونٹی کا جینا بھی محال ہوگیا ہے، ریاست گجرات میں دو روز قبل دلتوں پرانتہا پسند ہندوؤں نے وحشیانہ تشدد کیا تو ریاست بھرمیں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ پولیس نے مظاہرین پرآنسو گیس کے شیل پھینکےاورسینکڑوں دلتوں کو گرفتارکرلیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارت کے سر پر منڈلاتا خطرہ۔۔۔۔۔''خالصتان''
گجرات سے اٹھنے والی نفرت کی اس چنگاری اور حقوق نہ ملنے پر ممبئی میں دلت کمیونٹی نے بہت بڑا احتجاج کیا، جس میں دلت کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نےاس موقع پر بھارتی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اپنی آزادی کا مطالبہ کیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: حق خود ارادیت کے لیے سکھوں کی جدوجہد زورپکڑنے لگی
واضح رہے کہ بھارت میں اس وقت 67 علیحدگی کی تحریکیں کام کر رہی ہیں جن میں 17 بڑی اور 50 چھوٹی تحریکیں ہیں جب کہ سکھوں کی خالصتان تحریک سب سے نمایاں ہے، ریاست تامل ناڈو، آسام، ناگالینڈ، تری پورہ، منی پور، شمالی مشرقی بھارت سمیت کئی ریاستوں میں بھی علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔