پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا نجم سیٹھی

پاکستان سپر لیگ سے قومی کرکٹ کو کافی فائدہ پہنچا اس لئے پی ایس ایل کے 5 فیز بننے جارہے ہیں، رکن پی سی بی گورننگ باڈی

فائنل میچ کی ٹیموں میں شامل انٹرنیشنل کرکٹر پاکستان آکر میچ کھیلیں گے، نجم سیٹحی فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے رکن نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ سے قومی کرکٹ کو کافی فائدہ پہنچا ہے اس لئے پی ایس ایل کے 5 فیز بننے جارہے ہیں اورآئندہ پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ؛ پی سی بی نے 4 بلٹ پروف بسیں خرید لیں

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لئے پی ایس ایل نے اہم کردار ادا کیا ہے اور اسی سلسلے میں لیگ کا فائنل میچ لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور فائنل میچ کی ٹیموں میں شامل انٹرنیشنل کرکٹر پاکستان آکر میچ کھیلیں گے۔

 
Load Next Story