ہر سوال کا حیرت انگیز طور پر یکساں جواب دینے والی جڑواں بہنیں
آسٹریلیا کی رہائشی دونوں ہم شکل بہنوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ہر سوال کا ایک ہی جواب دیتی ہیں جو از خود ہوتا ہے۔
لاہور:
آسٹریلیا کی دو ہمشکل جڑواں بہنوں نے اس وقت دنیا کو حیران کردیا جب انہوں نے ٹی وی کے مارننگ شو میں کیے گئے سوالات کے ایک جیسے ہی جوابات دیئے اور یہ سلسلہ 4 منٹ تک جاری رہا جب کہ دونوں بہنوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ہر سوال کا ایک ہی جواب دیتی ہیں جو از خود ہوتا ہے۔
بریجیٹ پاورز اورپاؤلا پاورز کا تعلق آسٹریلوی شہر کوئنزلینڈ سے ہے اور دونوں سمندری پرندوں اور خصوصاً ' پیلیکن ' کو بچانے اور پالنے کا کام کرتی ہیں۔ 42 سالہ جڑواں بہنوں نے مارننگ شو میں آکر سوالات کے یکساں جوابات دے کر پوری دنیا کو حیران کردیا۔
انٹرویو میں جب ان سے شادی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ بہت مصروف ہیں اور ان کے پاس کسی مرد کے لیے سوچنے کا وقت نہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ سوالات کے یکساں جوابات دینے کی مشق تو نہیں کرتیں تو دونوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا اور کہا کہ یہ ازخود ہوجاتا ہے کہ وہ یک زبان ہوکر ایک جیسے جوابات دیتی ہیں جو اس ویڈیو میں بھی نظر آرہا ہے۔
عام افراد بھی جب ان سے بات کرتے ہیں تو دونوں ایک ساتھ بول کرایک ہی جواب دیتی ہیں اور وہ نہیں جانتیں کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی وہ دو جان ہوتے ہوئے بھی خود کو ایک وجود سمجھتی ہیں اوراپنی پیدائش کے بعد سے شاید ہی ایک دوسرے سے دور ہوئی ہیں۔
دو افراد ہونے کے باوجود بریجیٹ اورپاؤلا ایک جیسے لباس پہنتی ہیں اور ان دونوں کے پاس ایک ہی موبائل فون ہے۔ دونوں بہنوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک جیسی سوچ رکھتی ہیں اور یکساں گفتگو کرتی ہیں یہاں تک کہ دونوں ہی سبزیاں کھاتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لڑکیوں کی والدہ نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ ماضی میں دونوں بہنوں کو ایک ساتھ ہی اپینڈکس کا درد اٹھا تھا۔