فاخر نے ’’ایکسپریس فیملی فیسٹیول‘‘کے لیے خاص تیاری کرلی

کراچی ایکسپومیں 23جولائی کوشروع ہونے والے ’’ایکسپریس فیملی فیسٹیول‘‘کا بے تابی سے انتظارہے، گلوکارفاخر

کراچی ایکسپومیں 23جولائی کوشروع ہونے والے ’’ایکسپریس فیملی فیسٹیول‘‘کا بے تابی سے انتظارہے، گلوکارفاخر۔ فوٹو : فائل

معروف پاپ اسٹارفاخر نے کہا ہے کہ ''ایکسپریس میڈیا گروپ'' ہمیشہ ہی ملک بھرکے مسائل میں گھرے عوام کوتفریح فراہم کرنے کے لیے فیسٹیولز کا انعقاد کرتا رہتا ہے۔ مہنگائی کے اس دورمیں بغیرٹکٹ رنگارنگ پروگراموں میں شرکت کا موقع فراہم کرنا ، اس ادارے کا خاصا ہے۔

میں شہرقائد میں ''فیملی فیسٹیول'' کے انعقاد پر ''ایکسپریس میڈیا گروپ'' کی پوری ٹیم کوسلام پیش کرتا ہوں۔ کیونکہ جس محنت اورلگن کے ساتھ پوری ٹیم لوگوںکوکم وقت میں زیادہ سے زیادہ تفریح فراہم کرنے کے لیے گزشتہ کئی روز سے تیاریوں میں مصروف ہے، اس کودیکھ کربے حد اچھا لگا اوراس فیسٹیول کا حصہ بن کرمجھے بھی دلی سکون اوراطمینان محسوس ہورہا ہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے بات کرتے ہوئے کیا۔ گلوکارفاخر نے کہا کہ کراچی ایکسپومیں 23جولائی کوشروع ہونے والے ''ایکسپریس فیملی فیسٹیول''کا بے تابی سے انتظارہے ۔ کیونکہ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس کا حصہ بن کرہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے۔


صاف ستھرے اورمحفوظ ماحول میں فیملیز کے سامنے پرفارم کرنے کا تو اپنا ہی مزہ ہے۔ میں اس بات کا خود بھی گواہ ہوں کہ اس فیسٹیول میں لوگ جوک درجوک چلے آتے ہیں اورپھراس فیسٹیول کا حصہ بن کرچاہے چند گھنٹوں کے لیے ہی وہ اپنی تمام ترمشکلات اورمسائل کوبھلا کرخوب انجوائے کرتے ہیں۔ میں نے بھی اس مرتبہ میوزک شومیں پرفارمنس کے لیے خاص تیاری کرلی ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسی پرفارمنس کا مظاہرہ کروں جس کودیکھ کرلوگ جھومنے اور مسکرانے لگیں۔

انھوں نے ''ایکسپریس میڈیاگروپ'' کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی، بے روزگاری کے اس دور میں اتنے بڑے پیمانے پرفیسٹیول کا انعقاد ہرکسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ میں کراچی کے لوگوں سے اپیل کروں گا کہ وہ اس فیسٹیول میں بھرپورطریقہ سے شرکت کریں اورخوب لطف اندوز ہوں۔ واضح رہے کہ 'ایکسپریس فیملی فیسٹیول ' کے پہلے روز23 جولائی کو سہ پہر3بجے '' گلوکاری، اداکاری اوررقص '' کے مقابلوں کا آغازہوجائے گا۔ اس موقع پرمعروف گلوکار، اداکاراوررقاص بطورجج فرائض انجام دیں گے۔
Load Next Story