ہارجیت انتخابات کا حصہ ہے لیکن پرامن انتخابات جمہوری قوتوں کی فتح ہے وزیراعظم
پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کی آزادی کی حمایت کے لیے متحد ہے، وزیراعظم کی آزاد کشمیر میں منتخب نمائندوں کو مبارکباد
PESHAWAR:
وزیراعظم نوازشریف نے آزاد کشمیر میں منتخب نمائندوں اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہارجیت انتخابات کا حصہ ہے لیکن پرامن انتخابات جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ تیر چلا نہ بلا گھوما، آزاد کشمیر کا انتخابی میدان (ن) لیگ نے مار لیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے آزاد کشمیر میں کامیاب انتخابات کے انعقاد پرمنتخب نمائندوں اور کشمیری عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن انتخابات جمہوریت پرعوام کے اعتماد کاعکاس ہیں جب کہ متحرک جمہوریت، جمہوری عمل کا تسلسل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارجیت انتخابات کا حصہ ہے لیکن آزاد کشمیر میں پر امن انتخابات کا انعقاد جمہوری قوتوں کی فتح ہے جب کہ حکومت اور عوام آزاد کشمیرکی نومنتخب حکومت کی ہرممکن مدد کرے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے انتخابی نتائج مسترد کر دیئے
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا امید ہے کہ نو منتخب نمائندے آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح کے لیے کام کریں گے اور ساتھ ہی آزادی کی جدوجہد کو مستحکم کریں گے کیونکہ مقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کی حمایت سیاسی تفریق سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کی آزادی کی حمایت کے لیے متحد ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر آزادکشمیرانتخابات میں (ن) لیگ کی برتری پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ''کوئی اور نہیں بس شیر''۔
واضح رہے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے سب سے زیادہ 26 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا جب کہ مسلم کانفرنس 2، تحریک انصاف 2 اور پیپلزپارٹی اب تک ایک نشست لے سکی ہے۔