فواد خان نے ممبئی کے فیشن شو کو چار چاند لگا دیئے

فواد خان اوردپیکا نے پہلی بار مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی

فواد خان نے فیشن شو میں منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ جو لباس زیب تن کیا تھا اس سے ان کی شخصیت میں مزید چار چاند لگ گئے،فوٹو:بالی ووڈ ایم بی ڈی

پاکستان کے چارمنگ ہیرو فواد خان نے بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون کے ساتھ پہلی بار ریمپ پر واک کرکے سب کو حیران کردیا۔



بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والے پاکستانی اداکار فواد خان نے ممبئی کے فیشن شو میں حصہ لے کراُسے بھی چار چاند لگا دیئے ۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فواد خان دپیکا کے لیے گیت گاتے ہوئے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئے




گزشتہ روز ممبئی میں فیشن شو منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کے چارمنگ ہیرو فواد خان اوردپیکا پڈوکون نے پہلی بار مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی ملبوسات زیب تن کرکے ریمپ پر واک کی جب کہ فیشن شو میں دونوں اداکاروں کی جوڑی مرکز نگاہ بنی رہی ۔



پاکستان کے چارمنگ ہیرو نے فیشن شو میں منیش ملہوترا کا ڈیزائن کردہ جو لباس زیب تن کیا تھا اس سے ان کی شخصیت میں مزید چار چاند لگ گئے جب کہ دپیکا نے لہنگے میں ریمپ پر واک کی، اس موقع پر ڈیزائنر منیش ملہوتراکا کہناتھا کہ انہیں فارسی ثقافت اور تعمیرات سے لگاؤ ہے اوراس کا عکس اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات میں سمیٹنے کی کوشش کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:فیشن ایبل نہیں لیکن کپڑے پہننے کی تمیز ہے، فواد خان



 
Load Next Story