رینجرز نے اندرون سندھ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی
رینجرز نے مجموعی طور پر 533 ملزمان کو گرفتار کیا، ترجمان رینجرز
ISLAMABAD:
سندھ رینجرز نے اندرون سندھ میں کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مجموعی طور پر 533 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: سندھ میں رینجرزکے قیام اور خصوصی اختیارات کا معاملہ ایک بار پھر الجھ گیا
ترجمان سندھ رینجرز كی جانب سے جاری اعلامیے كے مطابق پاكستان رینجرز نے آرٹیكل 147 كے تحت دیئے گئے اختیارات كے تحت 5 ستمبر 2013 سے لے كر اب تك اندرون سندھ كے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر كے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز كیے، ان آپریشنز كے دوران 533 ملزمان كو گرفتار كیا گیا جن میں 478 كو قانونی چارہ جوئی كے لیے پولیس كے حوالے كیا گیا جب كہ بقیہ 55 ملزمان كو دوسری لاء انفورسمنٹ ایجنسیز جس میں اے ایف آئی اے، اے این ایف، كسٹم اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ كے حوالے كیا گیا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی آپریشن؛ رینجرزنے اختیارات میں توسیع نہ ملنے پرآپریشن روک دیا
ترجمان سندھ رینجرز كے مطابق گرفتار كیے گئے ملزمان میں 127غیر قانونی افغان باشندے، 34 كالعدم تنظیموں كے كارندے، 16علیحدگی پسند تنظیموں كے كارندے، 4 ملزمان متحدہ قومی موومنٹ کے عسکری ونگ کے کارنگے، 18 ڈكیت،10اسمگلرز، 11غیر قانونی شكاری، 24 منشیات فروش اور 234 مختلف جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔
اعلامیے كے مطابق ان كارروائیوں كے دوران رینجرز كے 2 افسران اور ایک جوان نے اندرون سندھ امن امان كی خاطر اپنی جانوں كا نذرانہ پیش كیا۔