عوام اور کارکنان صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں آفاق احمد
چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ حکومت ٹارگٹ کلنگ سے یکسر انکار کرکے سفاک قاتلوں کی پشت پناہی کو اپنا فرض سمجھ رہی ہے
مہاجر قومی موومنٹ کے چیئر مین آفاق احمدنے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں مہاجر قومی موومنٹ کے وائس چیئرمین ظفرخان قائم خانی، مرکزی سیکریٹری اطلاعات علیم احمد خان اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن عبدالقادر جیلانی کی ٹارگٹ کلنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قاتل کتنے ہی بااثر ہوں اور چاہے پاتال میں ہی کیوں نہ چھپ جائیں انھیںبخشا نہیں جائیگا۔
چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ حکومت ٹارگٹ کلنگ سے یکسر انکار کرکے سفاک قاتلوں کی پشت پناہی کو اپنا فرض سمجھ رہی ہے اس صورتحال میں ہم خاموش نہیں بیٹھیںگے، اگر حکومت اور حکومتی ایجنسیوں نے دہشت گردوں کو لگام نہ دی اور میرے ساتھیوں کے قاتلوں کو منطقی انجام تک نہ پہنچایا گیا توہم اپنے لائحۂ عمل کا حتمی اعلان کرنے میں حق بجانب ہونگے،عوام اورکارکنان صبر کا مظاہرہ کریں۔