خام تیل کی عالمی قیمتوں میں ایک بار پھرکمی
یورپ اورجاپان میں مرکزی بینکوں کی پالیسی میٹنگز کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے، ماہرین
KARACHI:
خام تیل کی عالمی قیمتوں میں جمعرات کوایک بارپھرکمی ریکارڈکی گئی۔
لندن میں یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی ستمبر میں فراہمی کے لیے قیمت 19سینٹ گھٹ کر 46.98 ڈالر فی بیرل پر آگئی جب کہ امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کے آئندہ ماہ فراہمی کے لیے نرخ 9 سینٹ کمی سے 45.66ڈالر فی بیرل ہو گئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یورپ اورجاپان میں مرکزی بینکوں کی پالیسی میٹنگز کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کر رکھا ہے، یہی قیمتیں گرنے کی وجہ ہے۔