محتسب عدالت کے الیکٹرک کو میٹرریڈنگ پربل بھیجنے کا حکم
دنبہ گوٹھ کے مکین لوڈشیڈنگ سے تنگ آکرسولرسسٹم استعمال کرتے ہیں،ہزاروں کے بل بھیجے گئے،درخواست گزار
وفاقی محتسب اعلیٰ عدالت کے ایڈوائزر محمد یامین نے کے الیکٹرک کو میٹر ریڈنگ کے مطابق بل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ کے الیکٹرک کے خلاف لاتعداد درخواستیں موصول ہورہی ہیں انھیں غریب عوام کی پریشانیوں کاکوئی احساس نہیں،طویل لوڈشیڈنگ کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کوبھاری بل بھیجے جارہے ہیں۔
عدالت میں کے الیکٹرک کے خلاف دائردرخواستں کی سماعت کے موقع پر دنبہ گوٹھ کے درخواست گزار غلام رسول نے محتسب عدالت کو بتایا کہ شہریوں کو کے الیکٹرک کی اضافی بلنگ کی شکایت رہتی ہے لیکن دنبہ گوٹھ میں کے الیکٹرک نے میٹر استعمال میں نہ ہونے کے باوجودبل بھیجنا شروع کردیے ہیں، غلام رسول نے بتایا کہ دنبہ گوٹھ میں جون کے بعد کنڈا سسٹم بھی ختم کردیا گیا ہے جس پرمحتسب عدالت کے استفسارکرنے پربتایا گیا کہ گوٹھ کے لوگ بغیر بجلی کے رہ رہے ہیں ،درخواست گزارنے بتایاکہ کے الیکٹرک کے رویے سے تنگ آکرہم نے سولرسسٹم استعمال کرنا شروع کردیا ہے، جس سے گوٹھ کے مکینوں نے سکھ کا سانس لیا ہے اور کے الیکڑک کی پریشانیوں سے جھٹکاراحاصل کرلیا لیکن اسکے باوجودکے الیکٹرک نے بجلی استعمال نہ ہونے کے باوجود تمام گوٹھ کو ہزاروں روپے کے بل ارسال کردیے ہیں۔
اس موقع پر عدالت نے کے الیکٹرک کو میٹر کی ریڈنگ کے مطابق بل بھیجنے کاحکم دیا ، مدعی فہیم احمد نے محتسب عدالت کو بتایا کہ ماہانہ نارمل بل آتے آتے درمیان میں اچانک ایورج بل آجاتا ہے ،محتسب عدالت نے اضافی بل کا خاتمہ کرکے بقیہ رقم قسطوں میں ادا کرنے کا حکم دیا۔