قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات

ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک کی داخلی سلامتی سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فوٹو: آئی این پی/فائل

KARACHI:
وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی داخلی سلامتی سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے بعد لاہور میں مختصر قیام کے بعد گزشتہ روز کم و بیش 2 ماہ بعد اسلام آباد پہنچے اور باقاعدہ طور پر ایک مرتبہ پھر اپنے آفس سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

Load Next Story