ٹیکس کے پیسے پر سیاست کرنیوالوں کو شکست دینگے عمران خان

نگران سیٹ اپ پر ابھی ہم سے مشاورت نہیں کی گئی، سندھ میں ہڑتال کی حمایت کا اعلان

فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی طرح نگران سیٹ اپ بھی غیر جانبدار ہونا چاہیے۔


اس سلسلے میں تحریک انصاف سے ابھی تک مشاورت نہیں کی گئی۔ گزشتہ روز یہاں مرکزی میڈیا سیکرٹریٹ میں سینئرصحافیوں اور کالم نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ آج ملک میں سیکیورٹی ایک سنجیدہ مسئلہ بن چکا ہے، عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں وہ توانائی بحران اور مہنگائی کی بجائے جان کی امان مانگ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ملک میں قرآن و سنت کے اندر ہی قانون سازی ہوسکتی ہے ملک کو بدلنے کیلئے آئین رکاوٹ نہیں، کرپشن کا خاتمہ ٹیکس اکٹھا کرنا اور بہتر طرز حکومت کا قیام اہم ہے، اراکین پارلیمنٹ کا کام قانون سازی تک محدود ہونا چاہیے، ترقیاتی کام، تعلیم اور صحت لوکل گورنمنٹ کا کام ہے ۔ انھوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی پی آئی اے کا وزارت دفاع سے کیا تعلق ہے اور ریلوے کی وزارت کیوں قائم کی گئی ان سب اداروںکوکارپوریشن میں بدل دینگے۔
Load Next Story