تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر نئی حلقہ بندیاں کرینگے الیکشن کمیشن

ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں چاہتے ہیں تاہم عدالت کی ہدایت پر صرف کراچی میں کررہے ہیں، سیکریٹری اشتیاق احمد

حلقہ بندیوں کے حوالے سے اعلیٰ صوبائی افسران کا اجلاس، ڈپٹی کمشنرز نے مجسٹریٹ کے اختیارات مانگ لیے،سیاسی جماعتوں کا اجلاس آج ہوگا۔ فوٹو: فائل

سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ کسی سے ناانصانی نہیں کی جائے گی، کراچی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیکر نئی حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔


انھوں نے کہاکہ کراچی میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس جمعہ کو صبح 10بجے طلب کرلیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ نئی مردم شماری کے تحت ملک بھر میں نئی حلقہ بندیاں کرنا چاہتے ہیں تاہم سپریم کورٹ کی ہدایت پر صرف کراچی میں حلقہ بندی کررہے ہیں۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کے حکم پر کراچی میں انتخابی حلقہ بندیوں کیلئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے چیف سیکریٹری سندھ کے ساتھ اعلیٰ صوبائی افسران کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی کے پانچوں ڈپٹی کمشنرز نے امن وامان اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کا مطالبہ کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story