نئی گاڑیوں پرریڈیوٹیکس لگانے کی تجویز زیر غور ہےکائرہ

صوبوں سے بات جاری ہے،وزارت کاخفیہ فنڈنہیں،وزیراطلاعات کی قائمہ کمیٹی کوبریفنگ

فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ریڈیو ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز زیر غور ہے اس حوالے سے ریڈیو فیس وصول کرنے کیلئے صوبوں سے بات چیت جاری ہے کسی اخبار، ٹی وی چینل کے اشتہارات بندنہیں کیے وزارت کے پاس کوئی خفیہ فنڈز نہیں تمام مختص فنڈزبجٹ دستاویز میں موجود ہیں۔


جمعرات کو چیئرپرسن بیلم حسنین کی زیرصدارت ہونیوالے قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ اطلاعات ونشریات کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت میڈیاکی آزادی پرپختہ یقین رکھتی ہے اس لئے میڈیاکوسازگار ماحول فراہم کیا ہے، 1973ء کے رولزآف بزنس کے مطابق حکومتی اشتہارات کے متعلق پالیسی کیلئے وزارت ذمہ دارہے حکومت نے سرکولیشن مدنظر رکھتے ہوئے تمام قومی اور علاقائی اخبارات کواشتہارات جاری کئے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ حکومت صحافیوںکی اجتماعی فلاح وبہبودیقینی بنانے اورانہیںتحفظ دینے کیلیے پرعزم ہے۔

تاکہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دے سکیں کمیٹی ارکان صحافی برادری کے تحفظ کیلیے حکمت عملی وضع کرنے میںکرداراداکریں اس حوالے سے کمیٹی جوبھی سفارشات پیش کریگی ہم اس پر عملدرآمد کوتیارہیں۔ ریڈیوپاکستان سے متعلق قمرزمان کائرہ نے کہاکہ دنیا بھرمیں ریڈیومنافع بخش نہیں ہوتے۔اپوزیشن کوبھی پی ٹی وی پرمناسب کوریج دی جارہی ہے۔قبل ازیں ایم ڈی پی ٹی وی یوسف بیگ مرزا اور ڈی جی پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن مرتضی سولنگی نے کمیٹی کوبریفنگ دی۔
Load Next Story