جرمنی کے شہر میونخ کے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک 21 زخمی
میونخ کے شاپنگ مال میں حملہ کرنے والا شخص ایرانی نژاد جرمن شہری تھا، پولیس
جرمنی کے شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ میں اولمپک اسٹیڈیم کے قریب واقع شاپنگ سینٹر میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں10 افراد ہلاک اور21 زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلح شخص کی فائرنگ سے شاپنگ سینٹر میں بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد ایک دوسرے پر گرنے سے بھی زخمی ہوئے جب کہ واقعہ کے بعد پولیس نے شاپنگ سینٹر کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، فائرنگ کے واقعے کے فوری بعد شہر میں ٹرین اور میٹرو سروس بند کردی جب کہ شہر میں فوج کو طلب کرلیا گیا اور جرمن حکام کی جانب سے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: فرانس میں قومی دن کی تقریبات کے موقع پر حملہ، خواتین اور بچوں سمیت 84 افراد ہلاک
جرمن میڈیا کا عینی شاہدین کے حوالے سے کہنا تھا کہ حملہ آور نے پہلے با آواز بلند نعرہ لگایا کہ ''میں جرمن ہوں اور غیر ملکیوں سے نفرت کرتا ہوں'' اور پھر فائرنگ کردی، عوام پر فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت 18 سالہ ایرانی نژاد جرمن شہری کے طور پر ہوئی ہے تاہم حملے کا مقصد واضح نہیں ہو سکا ہے، حملہ آور کا کسی شدت پسند گروپ سے کوئی تعلق بھی نہیں ملا جب کہ اس کا کوئی کرمنل ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کو کلیئر کر کے ٹریفک کو بحال کردیا گیا ہے۔