تحریک انصاف برائیوں کی جڑاسٹیبلشمنٹ کا آخری داؤ ہے ثنا اللہ

شریف برادران صدرزرداری کی مہربانی سے پنجاب میں حکومت کررہے ہیں،شرمیلا فاروقی

ہم نے اداروں کوتوڑنے میں کردار ادا نہیں کیا، عارف علوی،"ٹودی پوائنٹ" میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی ساری برائیوں کی وجہ اسٹیبلشمنٹ ہے اور تحریک انصاف اسٹیبلشمنٹ کا آخری دائو ہے۔


اگر عوام چاہیں گے کہ آئندہ ملک میں لوٹ مار، کرپشن اورامن وامان کی بحالی میں ناکام حکومت کو اقتدار میں نہیں آنا چاہیے تو کوئی پیپلزپارٹی کو ووٹ نہیں دے گا۔ پروگرام'' ٹودی پوائنٹ ''میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ نوازشریف نے جو بھی بات کی ہے سچ کی ہے اور کبھی اپنی بات سے یوٹرن نہیں لیا ۔ اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ تحریک انصاف کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک ٹوٹے اور موجودہ سیٹ اپ چلتا رہے ۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ نوازشریف قابل احترام ہیں لیکن کبھی کبھار وہ ایسی باتیں کردیتے ہیں جس پر بعد میں ان کو یوٹرن لینا پڑجاتا ہے، جب بھی ملک میں کوئی سنجیدہ ایشو ہوتا ہے وہ باہر چلے جاتے ہیں۔

نوازشریف بڑے سیاستدان ہیں اور بڑے سیاستدانوں کو چھوٹے بیانات زیب نہیں دیتے۔ شریف برادران کو صدر زرداری کا مشکور ہونا چاہیے جن کی مہربانی سے وہ پنجاب میں حکومت کررہے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ ہم نے اداروں کو توڑنے میں کردار ادا نہیں کیا، ہم سپریم کورٹ پر حملے نہیں کرتے۔تحریک انصاف ملک کی دوسری بڑی اور واحد پارٹی ہے جس میں انتخابات ہوئے ہیں، ہم دعویٰ کرتے ہیں کہ صرف چار سال میں قوم انرجی بحران کو بھول جائے گی۔
Load Next Story