دمشق میں شدید لڑائی باغیوں نے جنگی طیارہ مار گرایا شہر کا ایئرپورٹ سے رابطہ منقطع

الامارات نے دمشق کیلیے پروازیں بندکردیں، ادلیب میں چھاؤنی کا محاصرہ،حلب پربمباری، 5 بچوں،2خواتین سمیت15ہلاک

قطرنے شامی باغیوں کو40اسٹنگرمیزائل فراہم کردیے، واشنگٹن پوسٹ، 160باغیوں کو ہلاک کردیا گیا، سرکاری فوج دعویٰ فوٹو: اے ایف پی

شام کے دارالحکومت کو ایئرپورٹ سے ملانیوالی سڑک پرشدیدلڑائی کی وجہ سے شہرکا ایئرپورٹ سے رابطہ کٹ گیاہے۔

الامارات ائیرلائن نے دمشق کیلیے اپنی پروازیں بندکرنے کا اعلان کیاہے۔ملک کا انٹرنیٹ لنک بھی بندہوگیاہے۔ سرکاری فوج باغیوں کو دارالحکومت سے دوردھکیلنے کی کوشش کررہی ہے لیکن وہ شہر کے گرد گھیرا تنگ کرتے جارہے ہیں۔ملک کے باقی وسیع علاقوں پراب عملاً باغیوں کا کنٹرول ہے۔ باغی فوجیوں نے صوبہ ادلیب کی وادیٔ الدائف چھاؤنی کو گھیر رکھا ہے۔ سرکاری فضائیہ اپنی فوج کی مدد سے بمباری کررہی ہے۔ حلب میں ایک عمارت پربمباری کے نتیجے میں پانچ بچوں اوردوخواتین سمیت15افرادہلاک ہوگئے۔باغیوں کی جنگی کامیابیوں کے بعد ان کیلیے عالمی حمایت بھی بڑھ رہی ہے ۔ جمعرات کوسپین نے بھی اپوزیشن اتحادکوتسلیم کرنیکا اعلان کردیا ہے۔


امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق قطرکی حکومت نے شامی باغیوں کو40اسٹنگرمیزائل فراہم کر دیے ہیں تاکہ بشارالاسدکی فضائی برتری کوختم کیا جاسکے۔ امریکا کوان میزائلوں کے دہشتگردوں کے ہاتھ لگنے کے خدشے کی وجہ سے اس پرتشویش ہے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے الزام لگایاہے کہ شام کے باغی بچوں کوبھی اس جنگ میں استعمال کررہے ہیں۔

14سال تک کے بچوں کوگارڈکی ڈیوٹی یا نگرانی پر مامور کیاجاتاہے16 سال تک کے لڑکے جنگی سپاہی کا کام کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی لخدارابراہیمی آج سلامتی کونسل کوصورتحال پر بریفنگ دینگے۔ بشارالاسد کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دو روز کی شدید لڑائی میں 160باغیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ شامی باغیوں نے پہلی بار زمین سے فضا میں مار کرنیوالے میزائل سے سرکاری فوج کے جنگی طیارے کو تباہ کرنیکا دعویٰ کیا ہے۔
Load Next Story