افغانستان شادی سے انکار پر 15 سالہ لڑکی کو ذبح کر دیا گیا

دونوں ملزمان نے لڑکی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ قریبی دریا سے پانی لے کر گھر واپس آ رہی تھی۔

دونوں ملزمان نے لڑکی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ قریبی دریا سے پانی لے کر گھر واپس آ رہی تھی۔ فوٹو : فائل

لاہور:
افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں شادی سے انکار پر15 سالہ لڑکی کو ذبح کر دیا گیا۔


افغان میڈیاکے مطابق قندوز پولیس کے ترجمان سید سرور حسینی نے بتایا کہ پولیس نے لڑکی کے قتل میں ملوث 2 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان میں سے ایک نے اس لڑکی کا رشتہ مانگا تھا تاہم لڑکی کے خاندان نے انکار کر دیا تھا۔ دونوں ملزمان نے لڑکی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ قریبی دریا سے پانی لے کر گھر واپس آ رہی تھی۔
Load Next Story