بیکری تشدد کیس استغاثہ کے گواہ شہادتوں کیلئے طلب
ویڈیو مواد کے علاوہ کوئی ثبوت موجود نہیں۔ وکیل
ISLAMABAD:
مقامی عدالت نے بیکری تشدد کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا ہے۔
بیکری تشدد کیس کی سماعت کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، ملزموں کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف ویڈیو مواد کے علاوہ کوئی ثبوت موجود نہیں۔
عدالتی حکم کے باوجود مدعی مقدمہ اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت 10 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئےاستغاثہ کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع بیکری کو نہ کھولنے پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد کے گارڈز نے بیکری ملازم پر شدید تشدد کیا تھا، جس کے بعد شہبازشریف کے داماد علی عمران نے تھانہ پہنچ کر بیان قلمبند کروایا تھا کہ بیکری ملازم تشدد کیس میں میرے گارڈ ملوث ہیں۔