نئے آئین کی منظوری کے بعد مخصوص اختیارات ختم کردونگامحمد مرسی
تحریرچوک پر ہزاروں افراد نے صدر کےخلاف احتجاجاً کئی روز سے کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔
ISLAMABAD:
صدر محمد مرسی نے کہا ہے کہ وہ نئے آئین کی منظوری کے بعد مخصوص اختیارات ختم کردیں گے۔
صدر مرسی نے قاہرہ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئے آئین کی منظوری کے بعد اپنے مخصوص اختیارات محدود کر دیں گے ،واضح رہے چند روز قبل صدر محد مرسی نے وسیع اختیارات حاصل کرلئے تھے جس کے تحت کوئی ادارہ یا عدالت صدر کے فیصلے کو چیلنج نہیں کرسکتی۔
اس اعلان کے بعد سے مصر میں اپوزیشن اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے صدرکو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ تحریرچوک پر ہزاروں افراد نے صدر کےخلاف احتجاجاً کئی روز سے کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔