کالا باغ کا نام تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں چیف جسٹس
کے ای ایس سی سے 300 میگاواٹ لےکر قومی گرڈ میں شامل کردیئے گئے ہیں، وکیل خواجہ طارق رحیم
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ کالا باغ سے بری یادیں وابستہ ہیں ڈیم کا نام تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کےخلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی، دوران سماعت وفاق کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کالا باغ ڈیم تعمیر کرنا چاہتی ہے اس حوالے سےاتفاق رائے پیدا کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کے ای ایس سی سے 300 میگاواٹ لےکر قومی گرڈ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے کالا باغ ڈیم کا نام تبدیل کرکے پاکستان ڈیم رکھ دیا جائے، جواب میں چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نام تبدیل کرنے میں کوئی حرج نہیں، عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے سمارٹ میٹرلگانے کےحوالے سے تفصیلات طلب کرلیں۔