حیدرآباد گراں فروشی پر 5 دکاندار جیل بھیج دیئے گئے 20پر بھاری جرمانہ

ڈپٹی کمشنر کے لطیف آباد، قاسم آباد اور دیگر علاقوں میں چھاپے، ضلع کے مختلف علاقوں میں سستے آٹے کے 35اسٹال قائم

ڈپٹی کمشنر کے لطیف آباد، قاسم آباد اور دیگر علاقوں میں چھاپے، ضلع کے مختلف علاقوں میں سستے آٹے کے 35اسٹال قائم

KANDAHAR:
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہ نواز میمن نے حیدرآباد، قاسم آباد اور لطیف آباد میں بازاروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے سستے آٹے کے اسٹالوں کے دورے کیے۔ جبکہ قاسم آباد، لطیف آباد اور دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر سرکاری قیمتوں سے زائد پر پھل اور اشیائے خورونوش اشیاء فروخت کرنے والے5 دکانداروں کو 3 روز کے لیے جیل بھیج دیا اور 20 سے زائد دُکانداروں پر بھاری جرمانے کیے۔


تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران سستے آٹے کے اسٹال لگانے کے احکامات پر حیدرآباد شہر، پریٹ آباد، حیدر چوک قاسم آباد، نسیم نگر، سائٹ ایریا سمیت 35 مقامات پر اسٹالز لگائے گئے۔ ذرائع کے مطابق دس دس کلو کے 22 ہزار آٹے کے بیگز 230روپے فی تھیلا اسٹالوں سے فروخت کیے گئے۔

دوسری جانب حالی روڈ سے لطیف آباد یوسی نمبر 12 کیلیے سستے آٹے کے اسٹال کے لیے300 بیگ لے کر جانے والی وین کو حکمران جماعت کی ایک ذیلی تنظیم کے کارکنان نے زبردستی روک لیا اور گاڑی کو لے جانے کی کوشش کی، تاہم اطلاع ملنے پر ضلع انتظامیہ کے افسران وہاں پہنچ گئے جس کے بعد گاڑی کو یوسی 12 پہنچایا گیا۔
Load Next Story