کراچینوجوان کی عمارت سے گرکر ہلاکت کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر
پٹیشن میں واقعے کی تحقیقات اور جاں بحق نوجوان کےلواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کی استدعا کی گئی ہے۔
GILGIT:
نوجوان کی اسٹیٹ لائف کی عمارت سے گرکر ہلاکت کےخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔
پٹیشن میں صوبائی حکومت اور محکمہ فائربریگیڈ سمیت متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں آتشزدگی کے باعث نوجوان آٹھویں منزل پر15 منٹ تک لٹکا رہا، لیکن کوئی ادارہ مدد کونہیں پہنچا، نوجوان توازن بگڑنے پرگرکرجاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو اداروں کے پاس اس قسم کے واقعات سے نمٹنے کے لئے کسی قسم کے جدید آلات نہیں ہیں۔ پٹیشن میں واقعے کی تحقیقات اور جاں بحق نوجوان کےلواحقین کو معاوضے کی ادائیگی کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے صدرمیں واقع اسٹیٹ لائف بلڈنگ میں آگ لگنے کے نتیجے میں جان بچانے کے لئے آٹھویں منزل کی کھڑکی سے لٹکنے والا نوجوان گر کر جاں بحق ہوگیا تھا ، 22 سالہ اویس انٹرویو دینے کے لئے آیا تھا۔