کراچی میں ایکسپریس فیملی فیسٹیول کا شاندار افتتاح عوام کا جم غفیرامڈ آیا
ایسے ایونٹس منعقدکرکے خوف کامقابلہ کرناہوگا،مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا بطور مہمان خصوصی اظہار خیال
لاہور:
کراچی کے حالیہ حالات میں شہریوں کوتفریح اوریادگارلمحات فراہم کرنے کیلیے ایکسپریس میڈیا گروپ کے تحت ایکسپریس فیملی فیسٹیول اپنی تمام تر رنگینیوں اوررعنائیوں کے ساتھ ایک بار پھر خوشیاں اور چہروں پرمسکراہٹیں بکھیرنے کیلیے لوٹ آیا، اس تفریحی اورعوامی فیملی فیسٹیول کی2روزہ تقریبات کا شاندارآغاز ہفتے کو ہوا۔
فیسٹیول کاافتتاح وزیراعلیٰ سندھ کے مشیربرائے اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ ایکسپریس کے چیف ایگزیکٹیوآفیسر اعجاز الحق،ایسوسی ایٹ ڈائریکٹرمارکیٹنگ عمران احمد، ایڈیٹرروزنامہ ایکسپریس طاہرنجمی، منیجرپروموشن سیل ناصر محمود شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔مولابخش چانڈیونے خوشی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایکسپریس نے اس فیسٹیول کا انعقاد کرکے بہترین اقدام کیاہے،میرے ملک وشہرکے لوگوں کو کچھ گھڑیاں سکون کی دیں،ہمیں خوف وڈرسے مقابلہ ہمت سے کرناہوگا،اس طرح کے خوشی کے تہوارخوف کے بھوت سے نجات دلانے میں اہم کرداراداکریںگے،یہ ایکسپریس میڈیا گروپ کی بہترین کاوش ہے،مل جل کر ہم خوف کے پردوں کوچاک کردیںگے۔
مہمان خصوصی نے مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ پہلے ہی روز عوام کاجم غفیرامڈآیاجس میں نہ صرف اہل کراچی نے بلکہ اندرون سندھ سے بھی سیکڑوں افراد نے فیملیزکے ساتھ شرکت کی۔فیسٹیول میں بڑی کمپنیوں کے کھانے پینے کے اسٹالزکے علاوہ ریئل اسٹیٹ اورگھریلو اشیاکے اسٹالزلگائے گئے۔ایکسپریس فیسٹیول میں ہرجانب گہما گہمی عروج پررہی،ایک طرف توکھانے پینے کے اسٹالزپررش تو دوسری جانب بچوں کاکھیل کودجاری رہا۔ایکسپوسینٹرکے 3ہالزمیں پورادن مختلف سرگرمیاں جاری رہیں جس میں ہر چہرہ ہنستا مسکراتا دکھائی دے رہاتھا۔
فیسٹیول میں بچوں کے لیے میجک شو، پپٹ شو، سلائیڈنگز اورجدید الیکٹرک جھولوں کاانعقاد کیاگیا،یہ تمام تفریح بچوں کے لیے مفت رکھی گئیں تاکہ وہ بھرپور طور پر انجوائے کرسکیں۔مختلف اسٹالز پر کوئز اورصلاحیتوں کے اظہار کے مقابلے منعقد کیے گئے جس میں بچوں کے ہمرا بڑوں نے بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیا،بچوں کی فیس پینٹنگ،خواتین کے ہاتھوں پرمہندی لگانے کابھی اہتمام کیاگیا تھا۔
فیسٹیول میں ہر عمر سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے بہترین ڈریسنگ کا مقابلہ کروایا گیاجن میں سے بچوں کے مقابلے میں5بچوںکوعوامی ووٹ کے ذریعے سے بہترین ڈریسنگ پر انعامات دیے گئے،دوسری کیٹگری میں5نوجوان لڑکی لڑکوں کوانعامات دیے گئے جبکہ پہلی بارکسی فیسٹیول میں ایسا ہواہوگا کہ سینئرسٹیزن کوبہترین ڈریسنگ پرانعامات دیے گئے جس کا مقصد لوگوں کوشخصیت نکھارنے اورڈریسنگ کی اہمیت کے شعور کو فروغ دیناتھا۔ کمپیئرنگ کے فرائض سبین جہانگیر، زمرد خان اور ریڈیو پاکستان کے سینئر اناؤنسرخالد ملک نے سرانجام دیے۔پہلے روز قرعہ اندازی کے ذریعے 5 افراد کو مائیکروویو اون کے تحائف دیے گئے جبکہ مختلف مقابلوں میں شرٹس، کی چینز اورگھڑیوں کے انعامات دیے گئے۔
میوزک کنسرٹ میں پروگرام''چھوٹے استاد''کی گلوکاری فریحہ اکرم(فیصل آباد)،انعم شیخ، قدیر خان، ڈی جے لکی، گوہر علی، عبدالرافع کے علاوہ نامور گلوکار ارشد محمود، جواد احمد اور فاخر نے پرفارم کر کے فیسٹیول میں سروں کے ایسے تال چھیڑے کے ہر فرد جھومنے پرمجبورہوگیا۔ اسٹالز پر بھی عوام کا بے حد رش دیکھنے کو نظرآیا۔فیملی فیسٹول کا سب سے اہم اور یادگارحصہ شام کو شروع ہونے والا میوزک کنسرٹ تھاجس کا فیسٹول میں آنے والے شدت سے انتظار کررہے تھے، 5بجے شروع ہونے والے میوزیکل پروگرام کا آغاز نئے فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس سے ہوا، گلوکارہ فریحہ اکرام جوخاص طور سے ملتان سے اس پروگرام میں شرکت کیلیے آئی تھیں انھوں نے اپنی بہترین گائیکی سے لوگوں کو داد دینے پر مجبور کردیا۔
گلوکار علی حیدر جونیئر،قدیر خان نے بھی اپنی دلکش آوازمیں گیت گاکرمحفل کویاد گاربنادیا۔ گلوکارہ انعم شیخ عبدالرافع، ڈی جے لکی نے بھی بہترین گائیکی کا مظاہرہ کیا،نئے فنکاروں کے بعد ملک کے نامور گلوکاروں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا،بہترین فلمی گیتوں سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار ارشد محمود نے اپنے مشہورگیت ''ہوسکے تو میرا ایک کام کرو''سے گائیکی کا آغاز کیا اور پھر انھوں نے اپنے مشہور گیت گاکرشرکاکو جھومنے پر مجبور کردیا۔
لاہور سے آئے ہوئے ملک کے نامور گلوکار جواد احد کے نام کا اعلان ہوا تو ہال تالیوں سے گونج اٹھا،ہال میں زبردست جوش وخروش پیدا ہوگیا، شرکانے ان کا شاندار خیر مقدم کیا،جواد احمد کے گیت ہمیشہ سننے والوں میں مقبول رہے ہیں انھوں نے اپنے مشیور گیتوں سے سماں باندھ دیا،ایک موقع پرجب وہ صوفیانہ کلام پیش کررہے تھے ہال میں موجود ایک خاتون پروجد کی کیفت طاری ہوگئی جنھیں بمشکل ہوش میں لایا گیا،جواد احمد نے پاکستان کا قومی ترانہ پیش کیا تو ہال میں لوگ اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے۔نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکارفاخر اسٹیج پر آئے تو ہال میں موجود نوجوانوں نے ان کا شاندار استقبال کیا،فاخر کے گیت خاص طور سے نوجوان سب سے زیادہ دیوانے ہیں۔
انھوں نے فاخر کے گیتوں پر والہانہ رقص کر کے اس تقریب کو یاد گار بنادیا،فاخر ایک گھنٹے تک اپنی بہترین گائیکی سے شرکاکو ہلا گلہ کرنے پر مجبور کرتے رہے۔اس موقع پر انھوں نے ملک کے معروف قوال امجد صابری شہیدکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کامشہور کلام ''بھردو جھولی ''شروع کیا تو ہال میں خاموشی چھا گئی فاخرنے بہت عمدہ اندازمیں یہ کلام پیش کیا تو لوگ آبدیدہ ہوگئے،جواد احمد اورفاخر نے اس پروگرام میں قومی اور ملی گیت سناکر اپنی وطن سے محبت کابھر پور ثبوت دیا۔شرکانے بھی انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
بیٹل آف دی بینڈ میں ادکاری اور گلوکاری کا مظاہرہ کرنے پربہترین سنگر کا انعام اعظمی افتخار( پہلی) نائلہ(دوسری) اور بابر نے تسیری پوزیشن حاصل کی جنھیں ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے قیمتی انعامات اور تحائف دیے گئے، اس موقع پر گلوکار جواد احمد، فاخر اور ارشد محمود نے کہا کہ ایکسپریس میڈیا گروپ نے کراچی میں شاندار فیملی فیسٹیول کا انعقاد کرکے عوام کوبہترین تفریح فراہم کی ہے اوراس تاثر کوبھی ختم کردیاکہ اس شہر میں کوئی ٹینشن ہے،اب شہر کی رونقیں بحال ہوچکی ہیں ہمیں ایسے فیسٹیول کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
فیسٹیول میں آج دوسرے دن بھی موج مستی اور تفریح سے بھرپورتفریح کا اہتمام کیا گیاہے جس میں ایک بجے بچوں کا فیشن شو،جبکہ موسیقی کے مقابلے جاری رہیںگے جن میں جیتنے والوں میں مختلف انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل اور قیمتی تحائف بھی تقسیم کیے جائیں گے جبکہ شام میں کنسرٹ میں لائبہ،روزمیری،علی حسن، عرفان ملک،شازیہ خشک اورشہزاد رائے پرفارم کریںگے۔ ایکسپریس میڈیا گورپ کی جانب سے اس سال پہلی بار فیملی فیسٹیول میں شرکاکوبذریعہ قرعہ اندازی قیمتی انعامات دیے گئے۔
قیمتی انعامات حاصل کرنے والوں میں بذریعہ قرعہ اندازی 2عدد موٹر سائیکل حنا مدثراور راؤ احسان احمد خان کو دی گئی جبکہ ایل ای ڈی کا انعام محمدعدنان جمیل کو دیا گیا،پہلے دن 15شرکاکو بذریعہ قرعہ اندازی مائیکرو اوون دیے گئے،ان میں نائلہ ناز،محمد خالد، فرزانہ خالد، بشری خاتون، کوثر پروین، لبنی، محسن عباس، کہکشاں جعفری، شبانہ، عامر رمضان، حرا، شمشاد، وکیل فاروقی، قابل ذکر تھے۔ اس موقع پرایکسپریس میڈیا گروپ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کامران احمد، علی امام،کیپٹن رضوان، فہیم مجاہد، فرخ کیانی، جاویدخان اور مارکیٹنگ ٹیم کے ارکان نے شرکا کوتحائف پیش کیے،اس موقع پرخواتین کے درمیان بہترین اسکارف پہنے اور بچوں کے درمیان بہترین لباس پہنے کا بھی مقابلہ ہواانھیں بھی قیمتی تحائف پیش کیے گئے۔
فیسٹیول میں مختلف کمپنیوں اور اداروں نے دیدہ زیب اور اسٹائلش اسٹالز ڈیزائن کیے ہیں، ان اسٹالز پر عوام کی رہنمائی کے لیے شاپنگ گائیڈز کے علاوہ مناسب اور رعایتی نرخ پر اشیا دستیاب ہیں۔ این جے آٹوز، پراچہ ٹیکسٹائیلز ملز گھی یونٹ، فلپ آیونٹ پاکستان، کوہ نور پریمیم ٹی، کانسیپٹ فرٹیلیٹی سینٹر، پیری ڈاٹ پروڈکٹس، این راما اینٹرپرائسس، گرین اسٹار سوشل مارکیٹنگ، گلوبل برانڈز مارکیٹنگ، براڈیس، ساب مارکیٹنگ (SAAB marketing)، ساب فوڈز، یاماھا موٹرز،ایبٹ ڈائبٹیس، جوبلی، گولڈن ہارویسٹ فوڈز ڈان بریڈ،ایبٹ لیبارٹریز نیوٹریشن، ہمدرد لیبارٹریز، ایبٹ موسپل، ڈائمنڈ ایمپیکس، ڈیچس ہومیو پیتھی یونین، رائل فوڈز، عزیز پروڈکٹس، رانی اینڈ کو، رانی کون، بی آر این کمیونیکیشنز راچ پاک، حبیب آئل ملز،بلز آئی، کوہ نور سوپ اینڈ ڈٹرجینٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، ودیگر کمپنیوں نے اسٹالز لگائے گئے ان اسٹالز پر بھی عوام کا بے حد رش دیکھنے کو نظر آیا۔
ایکسپریس فیملی فیسٹیول اب کراچی کی عوام کے لیے روایتی تہوار بنتا جارہا ہے جس کالوگ شدت سے انتظار کرتے ہیں، کراچی میں یوں تو فیسٹیولز کا انعقاد آہستہ آہستہ زور پکڑرہاہے لیکن کراچی میںطویل عرصے بعدایسا فیسٹیول منعقدہواہے جس میںفیملیزکی تفریح کو مدنظررکھاگیاہے۔
ان خیالات کا اظہاراہل کراچی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ناظم آبادکے رہائشی آصف رحمن، ڈیفنس ویوکی رہائشی خاتون عظمیٰ خلجی، گلشن اقبال کے رہائشی انجم سیدودیگرکاکہناتھاکہ شہرکراچی روشنیوںکاشہر کہلایاجاتا تھا جس کوپتہ نہیںکس کی نظرلگ گئی، ایکسپریس کی جانب سے ہرسال مختلف فیسٹیولزخاص طورپرفیملی فیسٹیول کاانعقاد خوش آئندہے، شہرمیںمختلف فیسٹیولزکاانعقادہوتارہتاہے لیکن فیملی کے لیے خوش گوارماحول والے فیسٹیولزنہ ہونے کے برابرہیںجس میںداخلہ بھی فری ہو۔
شہریوں کامزید کہناتھا کہ ایکسپریس میڈیاگروپ وہ واحدگروپ ہے جوہمیشہ عوام کومعیاری اورمنفردتفریح فراہم کرتاہے۔ عوام نے امیدکا اظہارکیاکہ ایکسپریس میڈیاگروپ آئندہ بھی ایسی کاوشوںکاتسلسل برقرار رکھے گا۔ سکھرسے خصوصی طورپراپنی فیملی کے ہمراہ فیسٹیول میں شرکت کیلیے کراچی آنے والے غلام سرورکاکہناتھاکہ چھوٹے شہروںمیںمیلے تولگتے رہتے ہیںمگرایسے فیسٹیولزکا انعقادنہیںہوتا، میںہرسال فیملی کے ہمراہ فیسٹیول میںشرکت کرنے آتاہوںکیونکہ یہ سستی اورمعیاری تفریح کااہم ذریعہ ہے۔