چین میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی 87 افراد ہلاک اور 50 ہزار مکانات تباہ
شدید بارشوں و سیلاب سے شمالی صوبہ ہیبائی سب سے زیادہ متاثر ہوا جس میں 72 افراد ہلاک اور 80 لاپتہ ہیں
MIRANSHAH:
چین میں شدید بارشوں سے87 افراد ہلاک اور 95 لاپتہ ہوگئے جبکہ 86 لاکھ شہری متاثر ہوئے ہیں جنھیں محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔
شدید بارشوں سے شمالی صوبہ ہیبائی سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں پر 72 افراد ہلاک جبکہ 80 لاپتہ ہیں، اس صوبے میں تقریباً 50 ہزار مکانات منہدم ہو گئے جبکہ 86 لاکھ افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی، چین کے وسطی ہنیان صوبے میں بھی شدید بارشوں سے مزید 15 افراد ہلاک جبکہ 15 لاپتہ ہیں، رواں برس بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے چین میں ہلاک ہونیوالے افراد کی تعداد 200 سے تجاوز کر چکی ہے۔
حکام کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے 15لاکھ ہیکٹر پر فصلیں متاثر ہونے کے علاوہ مکانوں اور عمارتوں کو پہنچے والے نقصانات کا تخمینہ اب تک 3 ارب ڈالر تک لگایا جا چکا ہے، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں کیلیے فنڈز جاری کریں گے، بہت سارے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، مواصلاتی اور آمد و رفت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔