حیدرآبادسحری وافطارمیںگیس کی لوڈشیڈنگشہری پریشان

کئی علاقوں میں کم پریشرکی بھی شکایات،خواتین کوکھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا

رمضان المبارک میں سحر افطار میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

حیدرآبادکے شہری جو پہلے ہی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہے ہیں اب سحر و افطارکے دوران گیس کی بندش یاکم پریشرکے نتیجے میں مزید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں اور سحر و افطارکی تیاریاں متاثر ہو رہی ہیں۔ حکومتی اعلان کے برعکس کئی علاقوں میںسحروافطارکے دوران لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔


دوسری جانب ماہ صیام سے قبل سوئی گیس کی فراہمی معمول کے مطابق جاری تھی لیکن ماہ صیام کے آغازکے ساتھ ہی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیاہے۔حیدرآباد شہر،لطیف آباد اور قاسم آبادکے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت یا توگیس بند ہو جاتی ہے یا پھر انتہائی کم پریشرکے ساتھ آتی ہے جس کے باعث خواتین کو سحری کی تیاریوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کئی شہریوں نے ایکسپریس کو بتایاکہ انھوں گیس کی عدم فراہمی کے باعث بازار سے کھانا خریدکر سحری کی،کچھ اسی طرح کی صورتحال افطار کے وقت بھی مختلف علاقوں میں پیش آئی جہاں یا توگیس کی فراہمی بند ہوگئی یا پھر اتنے کم پریشر کے ساتھ گیس آئی کہ لوگ افطاری کی تیاری نہیںکرسکے۔
Load Next Story