عمران خان نے پاکستان میں ترک نجی اسکولوں کی ممکنہ بندش کی مخالفت کردی

ملک میں شرح خواندگی انتہائی کم ہے اوراسکولوں کی بندش سے اس میں مزید کمی آئے گی، عمران خان

ملک میں شرح خواندگی انتہائی کم ہے اوراسکولوں کی بندش سے اس میں مزید کمی آئے گی، عمران خان فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک ترک اسکولوں کی بندش سے پاکستان میں شرح خواندگی میں مزید کمی آئے گی لہذاٰ اسکولوں کو بند نہیں ہونا چاہئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولوں کی ممکنہ بندش پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے چئیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم مضبوطی سے ترک جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم پاکستان میں موجود پاک ترک اسکولوں کو بند نہیں ہونا چاہئے کیونکہ پاکستان میں پہلے ہی شرح خواندگی انتہائی کم ہے اوراگر ان اسکولوں کو بھی بند کردیا گیا تو یہ عمل ملک میں شرح خواندگی میں مزید کمی کا سبب بنے گا۔




اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستان فتح اللہ گولن کے تحت چلنے والے ادارے بند کردے، ترک سفیر

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں تعینات ترک سفیر صادق بابر کا کہنا تھا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے پیچھے گولن تحریک تھی جس کے ترک حکومت کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، اس لیے انقرہ نے دوست ممالک سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ممالک میں گولن گروپ کی سرگرمیوں کو روکیں اور پاکستان میں گولن کے تحت چلائے جانے والے اداروں کے حوالے سے ترک حکومت پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے،امید ہے کہ پاکستانی حکومت اپنے ملک میں فتح اللہ گولن کے تحت چلنے والے ادارے بند کردے گی۔

 
Load Next Story