طالبان کی مالی معاونت کے الزام میں افغان کرنسی ڈیلر گرفتارنیٹو

قاسم نے اپنی کمپنی راحت ٹریڈنگ سے افغانستان کے صوبے ہلمند میں موجود طالبان کے رہنما کی مالی معاونت کی ۔

امریکا کے مطابق راحت ٹریڈنگ کی شاخیں افغانستان، ایران اور پاکستان میں بھی موجود ہیں جنہیں طالبان کی مالی معاونت کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

نیٹو افواج اور افغان فورسز نے طالبان کی مالی معاونت کے الزام میں ایک افغان کرنسی ڈیلرکو گرفتارکرلیا ہے۔

نیٹو ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے محمد قاسم پر اقوام متحدہ اور امریکا کی جانب سے پابندی عائد کی گئی تھی جسے حال ہی میں جنوبی افغانستان سے گرفتار کیا گیا۔


امریکا کے محکمہ خزانہ کے مطابق قاسم نے اپنی کمپنی راحت ٹریڈنگ سے افغانستان کے صوبے ہلمند میں موجود طالبان کے رہنما ملا نعیم بارچ کو لاکھوں ڈالرز کی مدد فراہم کی تھی۔ امریکا کے مطابق راحت ٹریڈنگ کی شاخیں افغانستان، ایران اور پاکستان میں بھی موجود ہیں جنہیں طالبان کو مالی مدد فراہم کرنے کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا۔

افغان صوبہ ہلمند میں موجود طالبان کا رہنما ملا نعیم بارچ ہیروئن کی کاشت اور اس کی بڑے پیمانے پر برآمد کرتا ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے طالبان کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم کرنے والے گروپس کے خلاف ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ خطے سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Recommended Stories

Load Next Story