آئی ایم ایف کے سابق سربراہ زیادتی کا الزام لگانے والی ہوٹل ملازمہ کو 60 لاکھ ڈالراداکریں گے
ڈومینک اسٹراس پر مئی 2011 میں ہوٹل ملازمہ نے زیادتی کا الزام لگایا تھا۔
آئی ایم ایف کےسابق سربراہ ڈومینک اسٹراس کاہن زیادتی کا الزام لگانے والی ہوٹل ملازمہ کو 60 لاکھ ڈالر ادا کریں گے۔
ڈومینک اسٹراس پر مئی 2011 میں نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے ہوٹل کی ملازمہ نے زیادتی کا الزام لگایا تھا جس پر سابق سربراہ کو ان کی پیرس روانگی سے قبل ہوائی اڈے پر طیارے سے اتار کر حراست میں لے لیا گیا تھا۔نیویارک پولیس نے ڈومینیک اسٹراس کو حراست میں لینے کے بعد زیادتی کی کوشش سمیت 3 الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی تھی۔
ڈومینیک اسٹراس فرانس کے سابق وزیر خزانہ اور فرانس کےممتاز سماجی سیاست دان کی حیثیت سے بھی شہرت رکھتے تھے جنہیں اس واقعے سے قبل ملک کی صدارت کے لیے ایک ممکنہ امیدوار کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔
2008 میں بھی ڈومینک اسٹراس کاہن اور ان کے عملے کی خاتون رکن کے تعلقات منظرعام پرآئے تھے جس کے بعد انہوں نے آئی ایم ایف کے عملے اور اپنی اہلیہ سے معافی مانگی تھی۔