ٹیکس مقدمات کی نگرانی کیلیے مرکزی نظام متعارف کرایا جائے گا
سسٹم کے کمپیوٹر سافٹ ویئر ماڈل اور ڈیزائن میں موجود تمام خامیاں دور کرکے اسے جلد فعال کردیا جائے گا
ایف بی آر نے ٹیکس مقدمات کی نگرانی کے لیے مرکزی نظام متعارف کروا رہا ہے۔ نیا لٹیگیشن منیجمنٹ سسٹم فعال ہونے سے ملک بھر کے کسٹم اور انکم ٹکس دفاتر میں زیر التوا مقدمات کی براہ راست نگرانی کی جاسکے گی۔
عدالت عظمٰی میں جمع کی گئی ٹیکس مقدمات کے بارے میں ایف بی آر کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں ٹیکس مقدمات کی نگرانی کا کوئی مرکزی نظام قائم نہیں تھا اور ٹیکس مقدمات کے لیے مکمل طور پر فیلڈ فارمیشن کی طرف سے دستیاب تفصیلات پر انحصار ہوتا تھا۔ ٹیکس مقدمات زائد المیعاد ہوکر یا پیروی نہ کرنے کی وجہ سے عدالتوں سے خارج ہوجاتے تھے لیکن فیلڈ فارمیشن اس بارے میں درست معلومات فراہم نہیں کرتے تھے جس سے ٹیکس کی مد میں نقصان ہوتا اور غلط معلومات عدالتوں کو فراہم کرنے سے ادارے کی بدنامی بھی ہوتی اس لیے پاکستان ریونیو آٹو میشن لمٹیڈ کی مدد سے مرکزی لٹگیشن منیجمنٹ سسٹم قائم کردیا گیا ہے جو تجرباتی مرحلے میں ہے۔
سسٹم کے کمپیوٹر سافٹ ویئر ماڈل اور ڈیزائن میں موجود تمام خامیاں دور کرکے اسے جلد فعال کردیا جائے گا۔کمپیوٹرائزاڈ لٹیگیشن منیجمنٹ سسٹم فعال ہونے سے ٹیکس مقدمات کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی ہوگی جس کی وجہ سے اپیلیٹ اتھارٹی کے پاس مقدمات کے فیصلوں میں تاخیر کا سد باب ہوگا اور ہائی کورٹس میں ٹیکس مقدمات کی بروقت پیروی ممکن ہوگی۔ موثر نگرانی کا نظام قائم ہونے سے تاخیر کے ذمے داروں کیخلاف فوری ادارہ جاتی کارروائی بھی ممکن ہوسکے گی۔ رپورٹ چیئرمین ایف بی آر نثار محمد کی طرف سے ممبر لیگل شوکت علی نے جمع کی ہے۔