ہیومن رائٹس نیٹ ورک کی 19ہزارٹیچرزکی بھرتیاں مشکوک قرار دیدیں
بغیر ٹیسٹ اور انٹرویو کے اسامیاں لاکھوں میں بیچی جارہی ہیں،سپریم...
ہیومن رائٹس نیٹ ورک حیدرآباد چیپٹرکے جنرل سیکریٹری رضوان احمد گدی نے اساتذہ کی خلاف ضابطہ بھرتیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ٹیچرزکی اسامیاں لاکھوں روپے میں فروخت کی جارہی ہیں جبکہ اہل افرادکو نظراندازکرکے من پسند افرادکو تقرر نامے جاری کیے گئے ہیں۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ غیرقانونی بھرتیاں بغیر ٹیسٹ اور انٹرویوکے کی گئی ہیں،ایسے میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی کی 19ہزار اسامیوں کا سارا عمل مشکوک ہوچکا ہے اور خدشہ ہے کہ اس میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ سندھ میں تعلیم کی گرتی ہوئی صورتحال کی سب سے بڑی وجہ سیاسی مداخلت ہے۔انھوں نے سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ سے معاملے کا از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔