عراق کے صوبہ دیالا میں خودکش حملہ 10 افراد ہلاک
خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی قصبہ خلیص کے مرکزی دروازے سے ٹکرادی۔
عراق کے شمالی صوبہ دیالا میں خودکش حملے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے شمالی صوبہ دیالا کے قصبے خلیص میں خودکش بمبار نے بارود سے بھری گاڑی قصبے کے مرکزی دروازے پر دھماکے سے اڑا دی جس کے نتیجے میں 10 افراد موقع پر ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے 36 افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری جانب حملے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم کی جانب سے قبول نہیں کی گئی جب کہ گزشتہ روز شدت پسند تنظیم داعش نے دارالحکومت بغداد کے قریبی شہر قدمیہ میں 15 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔