تنازعہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت
اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی زیر نگرانی مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کروائے
KARACHI:
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی وزیر خارجہ نے نہیں بلکہ خود کشمیریوں نے کرنا ہے، کشمیر کا مسئلہ استصواب رائے سے ہی حل ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کشمیریوں کو یہ حق دلانے کا وعدہ کر چکی ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی زیر نگرانی مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کروائے، کشمیری عوام جو بھی فیصلہ کریں گے وہ پوری دنیا تسلیم کریگی، برہان وانی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا' پاکستانی عوام اور حکومت کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ کچھ روز قبل وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے دورہ مظفر آباد کے موقع پر کہا تھا کہ کشمیر بنے گا پاکستان جس پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہرزہ سرائی کی کہ نواز شریف کا کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنانے کا خواب قیامت تک پورا نہیں ہو گا۔