سلمان خان کا مقدمے سے بریت کے بعد مداحوں کی نیک تمناؤں پر ان سے اظہارتشکر

سلمان خان پر1998 میں ہندوؤں کے لیے مقدس مانے جانے والے کالے ہرن اور چنکارا ہرن کے غیر قانونی شکار کا الزام تھا۔

سلمان خان پر1998 میں ہندوؤں کے لیے مقدس مانے جانے والے کالے ہرن اور چنکارا ہرن کے غیر قانونی شکار کا الزام تھا۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے 18 سال پرانے کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کے مقدمے سے بری ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو بھارتی ریاست راجستھان ہائی کورٹ نے کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کے مقدمے میں بری کردیا ہے جس پر سلو میاں اور ان کا خاندان خوشی سے نہال ہے جب کہ اداکار کی خوشی بھی اس مقدمے سے نکلنے کے بعد دیدنی ہے جس پر انہوں نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ کے سلطان چنکارہ اور کالے ہرن کے غیر قانونی شکار کے مقدمات سے بری


سلمان خان راجستھان ہائی کورٹ کے فیصلے کے وقت عدالت میں موجود نہیں تھے لیکن ان کی بہن الویرہ خان عدالت میں موجود تھیں جب کہ سلو میاں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنی بریت کے لیے دعائیں کرنے پرمداحوں کا شکریہ ادا کیا ہےاور ان کی بہن ارپتا خان نے بھی اپنی ٹویٹ میں اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے آج کے دن کو بڑا دن قرار دیا ہے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی گلوکارابھیجیت سلمان خان کی بریت پر بھڑک اٹھے

واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں ہندوؤں کے لیے مقدس مانے جانے والے کالے ہرن اور چنکارا ہرن کے غیر قانونی شکار کا الزام تھا جس میں ماتحت عدالت نے ایک اور5 سال قید کی سزا سنارکھی تھی۔
Load Next Story