لاہور میں سرچ آپریشن کے دوران 21 مشکوک افراد زیر حراست پولیس

تمام افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے کی بنا پر حراست میں لیا گیا، پولیس

تمام افراد کو شناختی کوائف نہ ہونے کی بنا پر حراست میں لیا گیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 21 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے لاہور کے علاقوں علامہ اقبال ٹاون اور شاہ نور میں کچی آبادی سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 21 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران بائیو میٹرک نظام کے ذریعے شہریوں کے شناختی کوائف چیک کیے گئے اور شناختی کوائف نہ ہونے پر 21 افراد کو حراست میں لے لیا گیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
Load Next Story