بالی ووڈ کی وہ حسینائیں جنہوں نے طلاق یافتہ جیون ساتھی چنے

بالی ووڈ حسیناؤں نے اس بات کو نظر انداز کرکے ایسے لوگوں کو جیون ساتھی چنا جویاتو پہلے سے شادی شدہ تھے یا طلاق یافتہ

کرینہ نے سیف علی سے شادی کی جن کی پہلی شادہ اداکارہ امرتا سنگھ سے ہوئی تھی: فوٹو:فائل

بالی ووڈ نگری کی ایسی حسینائیں جنہوں نے اپنا جیون ساتھی ایسے شخص کو چنا جو یا تو پہلے سے شادی شدہ تھے یا طلاق یافتہ لیکن ان حسیناؤں نے اس بات کو نظر انداز کرتے ہوئے انہیں اپنا جیون ساتھی چنا۔

کرینہ کپوراور سیف علی خان

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپورعرف بیبو نے اپنا جیون ساتھی چھوٹے نواب اوراداکارسیف علی خان کو چنا جو پہلے بھی اداکارہ امریتا سنگھ کے ساتھ شادی کے بندھن بندھ چکے تھے، تاہم شادی کے 13 سال بعد دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جب کہ اداکاراورامریتا کے 2 بیٹے بھی ہیں۔ دوسری جانب اب سیف علی خان اورکرینہ کے ہاں بھی ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سیف علی خان نے کرینہ کپور کے حاملہ ہونے کی تصدیق کردی



ودیا بالن اور سدھارتھ رائے

فلم بھول بھلیا اورڈرٹی پکچر جیسی کامیاب فلمیں دینے والی مایہ نازاداکارہ ودیا بالن نے 2012 میں یو ٹی وی کے سی ای اوسدھارتھ رائے کپور کو اپنا جیون ساتھی چنا جو پہلے سے ہی 2 بارشادی کے بندھن میں بندھ چکے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ودیا بالن نے شوہر سے لڑائی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا



شلپا شیٹھی اور راج کنندرا

اپنی فٹنس کے حوالے سے مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی نے 2 سال قبل راج کنندرا سے شادی کی جن کی پہلی بیوی کویتا نامی خاتون تھی، پہلی بیوی کی جانب سے اداکارہ شلپا سیٹھی پرالزام لگایا گیا تھا کہ ان کی اورراج کنندرا کی شادی ختم کرانے میں اداکارہ کا ہی ہاتھ ہے جب کہ شلپا کا کہنا تھا کہ وہ راج کنندرا کی پہلی بیوی کے طلاق کے بعد راج کنندرا سے ملی تھیں۔



لارا دتا اور مہیش بھوپتی

2003 میں فلم اندازسے اپنے کرئیر کا آغاز کر نے والی اداکارہ لارا دتا اورکیلی دورجی کے درمیان قریبی دوستی کا ایک طویل سلسلہ چلا لیکن اداکارہ نے انہیں اپنا جیون ساتھی نہیں چنا تاہم اداکارہ نے 2011 میں بھارتی ٹینس پلیئرمہیش بھوپتی سے شادی کرلی۔ بھارتی ٹینس پلیئر مہیش بھوپتی کی پہلی شادی ماڈل شیویتا جے شنکرسے ہوئی جو کہ 7 سال تک قائم رہی ۔



روینا ٹنڈن اور انل ٹھاڈانی

90 کی دہائی میں بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کر نے والی اداکارہ روینا ٹنڈن اوراکشے کمارکی قریبی دوستی سے سب ہی واقف تھے تاہم اداکارہ نے اکشے کے بجائے اپنا جیون ساتھی فلم ڈسٹریبیوٹرانل ٹھاڈانی کو چنا جو اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے چکے تھے۔




سری دیوی اور بونی کپور

ہوا ہوائی گرل سری دیوی نے پروڈیوسربونی کپور سے شادی کی جن کی دو بیٹیاں بھی ہیں تاہم بونی کپورپہلے سے شادی شدہ تھے اوران کے 2 بچے بھی ہیں جن میں ایک ارجن کپوربالی وڈ نگری میں اپنے کرئیر کا آغاز کر چکا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چاندنی گرل سری دیوی آئیفا 2016 میں آؤٹ اسٹینڈنگ ایوارڈ کی حقدار قرار



ماہیما چودھری اور بابی مکھرجی

اپنی پہلی فلم پردیس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہیما چودھری نے بابی مکھرجی سے شادی کی اوران دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔ بابی مکھرجی پہلے ہی اپنی بیوی اپرنا گاندھی کو طلاق دے چکے تھے جب کہ ان کی پہلی بیوی سے 2 بچے بھی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کل اداکارہ ماہیما چودھری اوربابی مکھرجی کے درمیان تعلقات بھی بہتر نہیں ہیں جب کہ اداکارہ بھی طویل عرصے سے اسکرین سے غائب ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری کو پہچاننا اب آسان نہیں



رانی مکھرجی اور ادیتیہ چوپڑا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی جو متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے کافی عرصے تک اپنے اورہدایتکار ادیتیہ چوپڑا کے درمیان دوستی کی خبروں کو بے بنیاد قراردیا تاہم دونوں نے خاموشی سے اٹلی میں 2 سال قبل شادی کرلی جب کہ ان کی ایک بیٹی "ادیرا" بھی ہے۔ رانی مکھرجی ادیتیہ چوپڑا کی دوسری بیوی ہیں جب کہ ان کی پہلی بیوی پایل کھنا تھیں جن کی شادی 8 سال تک قائم رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا



کرشمہ کپور اور سنجے کپور

کرشمہ کپورجنہوں نے 90 کی دہائی میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھے، اداکارہ کی پہلے ابھیشیک بچن سے منگنی ہوئی تاہم بات شادی تک نہ پہنچ سکی اور4 ماہ بعد ہی منگنی ٹوٹ گئی۔ اداکارہ نے کچھ عرصے بعد اپنے دوست اوربزنس مین سنجے کپورسے شادی کی جن کی پہلی بیوی ڈیزائنرنندتا ماہتانی تھیں۔ سنجے کپور اورکرشمہ کپورکے 2 بچے ہیں تاہم دونوں کے درمیان طویل اختلافات کے بعد طلاق ہوگئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کرشمہ اور سنجے کپور میں باقاعدہ طلاق ہوگئی

Load Next Story