اشتعال انگیزتقاریرکیس کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر 14 روزہ ریمانڈ پرجیل منتقل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم اختر سے جیل میں ہی تفتیش کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم اختر سے جیل میں ہی تفتیش کا حکم دے دیا۔ فوٹو؛ فائل

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایم کیوایم کے رہنما وسیم اختر کو جیل بھیج دیا جہاں سانحہ 12 مئی کے مقدمات کے سلسلے میں بھی ان سے تفتیش کی جائےگی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: دہشت گردوں کی معاونت؛ وسیم اختر، رؤف صدیقی اور انیس قائم خانی گرفتار

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ایم کیوایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، مقدمے میں ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر پولیس نے وسیم اختر کو انسدا دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جہاں پراسیکیوٹر نے عدالت سے 12 مئی کے 7 مقدمات میں وسیم اختر کے ریمانڈ کی استدعا کی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: وسیم اختر25 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم اختر کو جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان سے جیل میں ہی تفتیش کی جائے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے غیررسمی بات چیت کرتے ہوئے وسیم اخترکا کہنا تھا پولیس ریمانڈ میں مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا صرف تفتیش کی جارہی ہے۔ وسیم اختر نے وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہ کہ صوبے کو کام کرنے والے وزیراعلیٰ کی ضرورت تھی۔

Load Next Story