وزیراعظم نے وزارت صحت کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نوازشریف نے ادویات کی قیمت بڑھنے پر برہمی کا اظہار کیا اور وزارت صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعظم نوازشریف نے ادویات کی قیمت بڑھنے پر برہمی کا اظہار کیا اور وزارت صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ فوٹو؛ فائل

وزارت صحت نے 80 ہزار ادویات کی قمیتوں میں 2 فیصد اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا تاہم وزیراعظم نوازشریف نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے اور وزارت صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت صحت کے ڈرگ رجسٹریشن بورڈ نے گزشتہ ہفتے ملک میں افراط زر کی شرح کے حساب سے طے شدہ پرائسنگ پالیسی کے تحت 80 فیصد رجسٹرڈ ادویات کی قمیتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی جس کا باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 400 سے زائد فارما کمپنیوں نے ادویات کی قمیتوں میں کئی گنا اضافہ کرکے عدالتوں سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے جب کہ کئی کمپنیوں کے کیسز سندھ ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں۔


ملک میں ادویات کی قمیتوں کے کنٹرول اور معیاری ادویات کی فراہمی کے لیے بنائی گئی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام نے غریب عوام کو سستے داموں ادویات کی فراہمی کی بجائے فارما کمپنیوں کی پشت پناہی شروع کر رکھی ہے جس کے باعث فارما کمپنیوں کی طرف سے ادویات کی قمیتوں اضافہ معمول بن گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور اس معاملے پر وزارت صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
Load Next Story