ویزا مسائل پاکستان کبڈی ٹیم کی آج بھارت روانگی مشکوک

تاحال پلیئرز کے پاسپورٹس واپس نہیں مل سکے، ورلڈ کپ میں پہلا میچ پیر کو ہوگا۔

بھارتی انتظامیہ ایونٹ کو ڈوپنگ سے پاک بنانے کے لیے کھلاڑیوں کے باقاعدگی سے ٹیسٹ لینے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی سفارتخانے کی جانب سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر کے سبب پاکستانی ٹیم کی کبڈی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے ہفتے کو بھارت روانگی مشکوک ہوگئی۔

کھلاڑیوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی پنجاب روانہ ہونا تھا جہاں افتتاحی تقریب شام کو شیڈول ہے، مگر تاحال پاسپورٹس واپس نہیں مل سکے ہیں۔ پاکستان کے گروپ میچز 3 دسمبر سے شروع ہوں گے،15 دسمبر تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مردوں کی 16 اور خواتین کی 7 ٹیمیں حصہ لیں گی۔




مینز میں میزبان بھارت، پاکستان، افغانستان، ارجنٹائن، کینیڈا، ڈنمارک، انگلینڈ، ایران، اٹلی، کینیا، نیوزی لینڈ، ناروے، اسکاٹ لینڈ، شام، سری لنکا اور امریکا کے کھلاڑی زور آزمائی کرینگے، ویمنزایونٹ میں بھارت، کینیڈا، ڈنمارک، انگلینڈ، ملائیشیا، ترکمانستان اور امریکا کی ٹیمیں شامل ہونگی۔

بھارتی انتظامیہ ایونٹ کو ڈوپنگ سے پاک بنانے کے لیے کھلاڑیوں کے باقاعدگی سے ٹیسٹ لینے کا ارادہ بھی رکھتی ہے، عالمی فیڈریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مرتبہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر کھلاڑی کو 2 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Load Next Story