قومی ٹوئنٹی 20 کرکٹ پلیئرز پر ڈوپ ٹیسٹ کی تلوار لٹکتی رہے گی
دیگر ٹورنامنٹس میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا، مثبت ٹیسٹ کی صورت میں پابندی و جرمانے کی سزا دی جائے گی، بورڈ
پلیئرز پر ڈوپ ٹیسٹ کی لٹکتی تلوار اور کڑے سیکیورٹی حصارکے ساتھ قومی ٹوئنٹی20 کرکٹ ٹورنامنٹ ہفتے سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے۔
سیالکوٹ اسٹالینز ٹائٹل کے دفاع کیلیے پُرعزم جبکہ لاہور ایگلز، کراچی ڈولفنز اور راولپنڈی ریمز سمیت دیگر مضبوط ٹیمیں اسے سخت چیلنج دینے کیلیے تیار ہیں، شائقین 50 اور 100 روپے کے ٹکٹس خرید کر میچز دیکھ سکیں گے، پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ رینڈم ڈوپ ٹیسٹ کی روایت مستقبل میں بھی برقرار رکھی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق دورئہ بھارت کی تیاری اور ٹیم سلیکشن کیلیے قبل از وقت شیڈول کیے جانیوالے قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کا ہفتے سے آغاز ہوگا، ایونٹ میں شریک تمام 14 ٹیموں نے برتری ثابت کرنے کیلیے کمر کس لی، کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی حصار میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا پڑیگا، انھیں ڈوپ ٹیسٹ کے کڑے امتحان سے بھی گزرنا پڑیگا، بورڈکے مطابق ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کسی بھی کھلاڑی کو ٹیسٹ کیلیے کہا جاسکتا ہے، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں پلیئر کو پابندی اور جرمانے کی سزا دی جائیگی۔
یاد رہے کہ ڈوپنگ کے متعدد کیس سامنے آنے کے بعد آئی سی سی نے ہرکرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک ایونٹس میں کھلاڑیوں کے رینڈم ڈوپ ٹیسٹ کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے، پی سی بی ماضی میں ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران کھلاڑیوں کے ڈوپ ٹیسٹ لینے کے دعوے تو کرتا رہا لیکن اس کا عملی مظاہرہ کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، اب یکم سے 9دسمبرتک شیڈول مختصر طرز کے مقابلوں میں شریک پلیئرز پر واڈا قوانین کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ کی تلوار لٹکتی رہے گی۔
ذرائع کے مطابق بورڈ کو اطلاعات ملی تھیں کہ پریذیڈنٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کے دوران کچھ کھلاڑی ممنوعہ اشیاکا استعمال کر کے میدان میں اترتے رہے ہیں، اس خفیہ رپورٹ پر بورڈ نے کسی جلد بازی کا مظاہرہ تو نہیں کیا تاہم ٹوئنٹی 20 ایونٹ کے دوران مشکوک کھلاڑیوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
یاد رہے کہ2006 ء میں بھارت میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے شروع ہونے سے پہلے ہی فاسٹ بولرز شعیب اختر اور محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گئے تھے جس کے بعد دونوں پر بالترتیب2 اور ایک سال کی پابندی عائد کی گئی، بعد ازاں بورڈ کی اپیلٹ کمیٹی نے یہ سزا معاف کردی تھی تاہم پھر انڈین پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں آصف ایک بار پھر پکڑے گئے تھے۔ پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں میں ممنوعہ ادویات کے رحجان کی حوصلہ شکنی کیلیے واڈا قوانین کے مطابق رینڈم ڈوپ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا، ڈومیسٹک سطح پر500 کھلاڑیوں کو ڈوپنگ کے متعلق لیکچرز دینے کیساتھ رہنمائی کیلیے اردو زبان میں کتابچہ بھی فراہم کیا گیا، ٹیسٹ کی روایت مستقبل میں بھی برقرار رکھی جائیگی۔
دریں اثنا قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 6 میچز ہونگے،ایل سی سی اے گرائونڈ پر کراچی ڈولفنز کا مقابلہ پشاور پینتھرز، لاہور ایگلز کا حیدر آباد ہاکس سے ہوگا۔باغ جناح میں راولپنڈی ریمزاور بہاولپور اسٹیگز جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز اور اسلام آباد لیپرڈ آمنے سامنے ہونگے۔قذافی اسٹیڈیم میں ملتان ٹائیگرز کا ٹکرائو کوئٹہ بیئرز جبکہ لاہور لائنز کا کراچی زیبراز سے ہوگا۔ بورڈ نے شائقین سے میچز مفت میں دیکھنے کی سہولت واپس لے لی، اب50اور 100 روپے کے ٹکٹس خریدنا ہونگے، 6 بار کی چیمپئن سائیڈ سیالکوٹ اسٹالینز2006سے2010 تک 25 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔
کپتان شعیب ملک کو عمران نذیر جیسے جارح مزاج اوپنر، آل رائونڈر رانا نوید الحسن اور مسٹری اسپنر رضا حسن کی خدمات حاصل ہیں، لاہور لائنز زیادہ تر موجودہ اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز پر مشتمل اور کپتان محمد یوسف ہیں، اسکواڈ میں ناصر جمشید، احمد شہزاد، کامران اکمل ، عمر اکمل، عبدالرزاق، وہاب ریاض، اعزاز چیمہ اور محمد حفیظ کی خدمات بھی حاصل ہیں۔کراچی ڈولفنز کے قائد شاہد آفریدی ہیں۔