اس سال ریلیزہونیوالی پاکستانی فلمیں زیادہ کامیاب نہ ہوسکیں
9 فلموں سے صرف ہومن جہاں اور مالک فلم بینوں کے معیار پر پوری اترپائیں،رپورٹ
پاکستانی فلموں کی نمائش میں جہاں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے بھارتی فلموں کے مقابلے میں سنیما مالکان بھی تعاون نہیں کررہے وہاں پاکستانی فلموں کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے رواں سال کے سات ماہ گزر چکے ہیں ۔
اس دروان چند ایک فلموں کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی فلم سنیماؤں پر بزنس کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، فلم بینوں کی جانب سے بھی انھیں اچھارسپانس نہیں مل سکا، حالانکہ فلم بین اس وقت پاکستانی فلموں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں لیکن جب کوئی فلم ہی انھیں متاثر نہ کرسکے تو اس میں کیوں دلچسپی لیں گے،اب تک ان سات ماہ میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلموں میں ہومن جہاں، بچانا، مالک،ہجرت،ماہ میر، ہوٹل، سوال سات سو کروڑ ڈالر کا، عشق پازیٹیو، رونج آف دا ورتھ لیس قابل ذکر ہیں۔
ان 9 فلموں میں ہو من جہاں، مالک کسی حد تک فلم بینوں کے معیار پر پوری اتریں، بلائینڈ ٹو، سیلوٹ، یلغار، گدھ، ارتھ ٹو، خواب ایک حقیقت، مولا جٹ ٹو، ڈانس کہانی، کم بخت،موسم، عبداﷲ، عشق 2020 راستہ، ساون،زندگی کتنی حسین ہے ریلیز ہوگئیں تو اس سال نمائش کے پیش کی جانے والی پاکسنانی اردو فلموں کی تعداد 25 ہوجائے گی۔