امجد کی بہت یاد آتی ہے اب تک اشک رواں ہوں اہلیہ
ایک ماں کے دل کو ڈھارس دلانا مشکل کام ہے مگر دل کہتا ہے کہ وہ بہت خوش ہے، والدہ
معروف قوال امجد صابری کے صاحبزادے محب علی نے کہا ہے کہ میرے والد شہید ہیں، پورے پاکستان کو ان پر فخر ہے جن بزدلوں کو جینا نہیں آتا، وہ میرے والد کی طرز زندگی سے جینا سیکھ لیں، قاتلوں نے میرے والد کو شہید کر کے انھیں امر کردیا ہے۔
امجد صابری کی اہلیہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی اس بات کا یقین نہیں ہے کہ امجد چھوڑ گئے، اہلیہ کا کہنا تھا کہامجد کی بہت یاد آتی ہے، اب تک اشک رواں ہیں جن کا مداوا ممکن نہیں ہے، اپنے بچوں میں امجد صابری دیکھتی ہوں۔ امجد صابری کی والدہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دروازے کی دستک آج بھی اس بات کا احساس دلاتی ہے کہ امجد آ گیا ہے مگر میرا امجد ہے کہ آتا ہی نہیں ہے، ایک ماں کے دل کو ڈھارس دلانا مشکل کام ہے مگر دل کہتا ہے کہ وہ بہت خوش ہے۔
واضح رہے کہ معروف قوال امجد صابری کا چہلم کل جمعرات کوان کی رہائش گاہ لیاقت آباد 4 نمبر میں بعد نماز ظہر ہوگا،ظہر کی نمازکے بعد قرآن خوانی جبکہ مغرب اور عشا کے درمیان دستار بندی اور قوالی کے پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔