کراچی پولیس کوعزیر بلوچ کو 5 نئے مقدمات میں گرفتار کرنے کی اجازت مل گئی

عزیر بلوچ خلاف 2012 میں لیاری کے 2 تھانوں میں اقدامِ قتل، غیر قانونی اسلحہ، دھماکے اور پولیس مقابلوں کے مقدمات درج ہیں

عزیر جان بلوچ 2013 میں آپریشن شروع کئے جانے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا فوٹو؛ فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر جان بلوچ کو 5 دیگر مقدمات میں گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر جان بلوچ کے خلاف دیگر مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کے خلاف 2012 میں لیاری کے 2 تھانوں میں اقدامِ قتل، غیر قانونی اسلحہ رکھنے، دھماکے کرنے اور پولیس مقابلوں کے 5مقدمات درج ہیں جن کی تفتیش کی جانی ہے، اس لئے عدالت ملزم کو ان مقدمات میں گرفتار کرنے کی اجازت دے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عزیر بلوچ 197 افراد کا قاتل


عدالت نے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو ملزم کی گرفتاری کی اجازت دے دی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عزیر بلوچ کو جیل بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ عزیر جان بلوچ 2013 میں آپریشن شروع کئے جانے کے بعد دبئی فرار ہوگیا تھا تاہم رینجرز کا کہنا ہے کہ اسے حب چوکی کے قریب سے کراچی میں داخل ہوتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔
Load Next Story