نئی حلقہ بندیوں سے قبل مردم شماری کرائی جائے فرید احمد

استحصالی طبقے نے پھر حق پرست عوام کے خلاف سازشیں شروع کردیں۔

متحدہ غریب اور متوسط طبقے کی واحد جماعت ہے، برابری کا حق دیا جائے۔ فوٹو: فائل

نئی مردم شماری کرائے بغیر نئی حلقہ بندیاں کرنا کراچی کے باشعور عوام کے حق رائے دہی کے منافی ہے۔

یہ بات ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے انچار ج فرید احمد خان اور اراکین نے اپنے بیان میں کہی۔




انہوں نے کہا کہ مراعا ت یافتہ استحصالی طبقہ ایک مرتبہ پھر کراچی کے حق پرست عوام کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہے اور اس قسم کے بیانا ت اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ غریبوِں کو برابری کے بنیاد پر زندگی گزارنے کا حق نہیں دینا چاہتے۔



انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیوایم ملک کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی واحد نمائندہ جماعت ہے اور الطاف حُسین نے تعلیم یافتہ، ایماندار اور باصلاحیت افراد کو ایوانوں میں بھیجا جنہیں لاکھوں پاکستانیوں کا مینڈیٹ حاصل ہے۔

انہوں نے صدر آصف زرداری، چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں کرانے سے پہلے نئی مردم شماری کرائی جائے۔
Load Next Story