صوبوں کاگندم پر38ارب اسٹوریج چارجزاداکرنے سے انکار
ٹی سی پی نے اسٹوریج چارجزکے بل بھجوائے،کسی ادارے یاصوبائی حکومت نے ادانہیںکیے
پاک فوج،نیوی اورتمام صوبوں نے وزارت تجارت کوگندم کے اسٹوریج چارجزکی مد میں 3.886ارب روپے کے بقایاجات ادا کرنے سے انکار کر دیا۔
ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذرائع کاکہناہے کہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 15 ستمبر 2009کے اجلاس میںفیصلہ کیاگیاتھاکہ تمام صوبوں اور اداروںسے گندم کے اسٹوریج چارجزوصول کرکے رپورٹ پیش کی جائے،ٹریڈنگ کارپوریشن نے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا،بلوچستان گلگت بلتستان کی صوبائی حکومتوں حکومت آزاد کشمیر،یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن،پاک فوج، پاک بحریہ کو گندم کے اسٹوریج چارجزکی مدمیںبل روانہ کیے لیکن تاحال کسی بھی ادارے یاصوبائی حکومت نے بقایاجات ادانہیں کیے ہیں۔