حکومت کا بوسیدہ مقدس اوراق کی ری سائیکلنگ کیلیے پلانٹ لگانے کا فیصلہ
پلانٹ اسلام آباد میں لگایا جائے گا جس میں مقدس و مذہبی پرانے اوراق کو دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد میں ایک پلانٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس میں بوسیدہ ہو جانے والے مقدس اور مذہبی کاغذات کو ری سائیکل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سرداریوسف کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت کے افسران اور پاکستان کونسل فار سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ ( پی سی ایس آئی آر) کے ماہرین نے شرکت کی۔ ملاقات میں شریک افسران نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ وزارت کو مقدس و مذہبی اوراق کی بے حرمتی کی لاتعداد شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد مقدس کاغذات کو بچانے کے لیے عملی اقدام کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت اسلام آباد میں پلانٹ لگایا جائے گا جو پاکستان میں اپنی نوعیت کا واحد پلانٹ ہوگا۔
اس پلانٹ کی ری سائیکلنگ کی گنجائش ایک ٹن وزنی اوراق روزانہ ہوگی۔ تکمیل کے بعد اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈبے رکھے جائیں گے جہاں عوام مقدس اوراق رکھ سکیں گے اور انہیں ری سائیکلنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیگر بڑے شہروں میں بھی ایسے ہی پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی زیرِ غور ہے۔