ہربھجن سنگھ اور گیتا بسرا کے ہاں بیٹی کی ولادت
گیتا بسرا نے لندن کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔
لاہور:
بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور بالی ووڈ اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں ننھی پری کی ولادت ہوئی ہے۔
بھارتی کرکٹر ہر بھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس پر پورا خاندان خوشی سے نہال ہے جب کہ اداکارہ گیتا بسرا نے لندن کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا جس کی تصدیق ان کی والدہ نے کردی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا کی شادی
دوسری جانب ڈاکڑز نے بھی اداکارہ گیتا بسرا اور بیٹی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا ہے تاہم اداکارہ کو آئندہ 2 سے 3 روز میں اسپتال سے گھر منتقل کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں:ہربھجن سنگھ اور ان کی اہلیہ اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
واضح رہے کہ ہر بھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا طویل عرصہ معاشقے کے بعد گزشتہ سال اکتوبر میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔