متحدہ نے کے ای ایس سی کے ٹیرف کیخلاف سینیٹ میں نوٹس جمع کرادیا

نیپرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے باوجود جون کیلیے کے ای ایس سی کے ٹیرف میں اضافہ کردیا ہے

نیپرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے باوجود جون کیلیے کے ای ایس سی کے ٹیرف میں اضافہ کردیا ہے فوٹو: فائل

ایم کیو ایم نے سینیٹ میں کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) کیلیے بجلی کے ٹیرف میں18پیسے فی یونٹ اضافے کے خلاف توجہ مبذول کرانے کا نوٹس جمع کرادیا ہے۔


جومتحدہ کے رکن سینیٹرطاہر حسین مشہدی نے جمع کرایا اور موقف اختیارکیا کہ نیپرا نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم امتناع کے باوجود جون کیلیے کے ای ایس سی کے ٹیرف میں اضافہ کردیا ہے اس لیے وفاقی وزیر پانی وبجلی اس معاملے کی ایوان کے سامنے وضاحت کریں۔
Load Next Story